
اسلام آباد،وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گھر آنے والوں کو ملنا اور ویلکم کرنا ہمارا کام ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے نئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے، جلد کالا باغ ڈیم کا پروپوزل کابینہ میں لے کر جائیں گے۔