PK Press

اسلام آباد میں فائرنگ ،پولیس افسر لیاقت علی شہید

اسلام آباد پولیس کے ایک اور بہادر سپوت نے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا،سب انسپکٹر لیاقت علی بھارہ کہو کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر لیاقت علی شہید ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق بھارہ کہو فائرنگ کا واقعہ گروپوں میں پرانی دشمنی پر پیش آیا اور ایک گروپ کے 2 ملزمان نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فیصل کامران نے کہا کہ پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم پولیس پر فائرنگ ملزم کار سوار ڈرائیور نے ہی کی جس کی باعث سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار اور ملزم کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سیرپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں،آصفزرداری

پڑھنے کے اگلے

گھر آنیوالوں کو ویلکم کرنا ہمارا کام، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہہ دیں گھبرانا نہیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے