PK Press

بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں، شاہ محمود قریشی

shah mahmood qureshi

shah mahmood qureshi

اسلام آباد،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میں ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے، بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے، بلاول جلد سمجھ جائیں گے کہ تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا، کیا بلاول آئینی ترمیم سے متعلق تعاون کرنے کے لیے تیارہیں ؟انہوں نے کہا کہ اگرجنوبی پنجاب کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کریں، بل پیش کررہے ہیں اگر نیت صاف ہے تو ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے، میں نے 19 جنوری کو خط لکھا آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی، بلاول بھٹواور شہبازشریف کو آج دوبارہ خط لکھا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ نے میرے موقف کی تصدیق کردی، جنوبی پنجاب سب سے زیادہ پسماندہ ریجن ہے، شہبازشریف کو بھی یو این ڈی پی کے تمام اعداد و شمار بھیجے ہیں، شہبازشریف سے درخواست ہے جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں، جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، بلاول بھٹو اور شہبازشریف کوجنوبی پنجاب کی تشکیل اور تخلیق میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے بارے میں سوچے، چودھری شجاعت حسین

پڑھنے کے اگلے

لندن میں رہنا تھا اس لیے اثاثے بنائے،شہباز شریف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے