PK Press

پیپلزپارٹی کا حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد، پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے اضافہ کیا تو عوام پر 292 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عوام پہلے ہی غربت سے تنگ ہے مزید بوجھ برداشت نہیں ہوگا، حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ غریب عوام پر نہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔خیال رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان بنا لیا۔حکومتی منصوبے کے مطابق آئندہ پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی جس سے صارفین کی جیبوں سے 292 ارب روپے نکل جائیں گے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی میں دو روپے 17 پیسے بڑھایا جائے گا، اس سے 85 ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خادم اعلیٰ سے پوچھنا ہے یہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟اسد عمر

پڑھنے کے اگلے

چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا تنازع، مشیر وزارت تعلیم عہدے سے مستعفی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے