PK Press

مسلم لیگ ق کا جلدپارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وممبر قومی اسمبلی فر خ خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل شروع ہو گا،تنظیم سازی سے پارٹی گراس روٹ سطح پر مضبوط اور فعال ہو گی، مضبوط تنظیم ہی پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر احمد خان ،جنرل سیکرٹری فیاض تبسم اور سینئر نائب صدر چوہدری شہباز گوشی نے صدر خواتین ونگ فرخ خان سے ان کی رہائش گا ہ ملاقات کی ۔اس موقع پر موجودہ سیاسی اور صورتحال اور پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مل کر پارٹی کو مزید مضبوط ومستحکم کیا جائے گا اور پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی کا بیانیہ ہر جگہ پہنچایا جائے گا ۔ملاقات میں شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم بھی موجود تھیں۔فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، مخلص اور محنتی کارکنوں کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایڈز وائرس دریافت کرنے والے سائنسدان انتقال کرگئے

پڑھنے کے اگلے

امریکی عوام سرمائی اولمپکس میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے منتظر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے