PK Press

بالآخر 18فروری کو شہبازشریف پر منی لانڈرنگ کیس میں فردجرم عائد ہوگی، فوادچوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدر ی فواد حسین نے کہا کہمقصودشہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا ،اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی ،اس کے نام پر اکاونٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاونٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاونٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لندن میں رہنا تھا اس لیے اثاثے بنائے،شہباز شریف

پڑھنے کے اگلے

خادم اعلیٰ سے پوچھنا ہے یہ 4 ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟اسد عمر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے