PK Press

چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا تنازع، مشیر وزارت تعلیم عہدے سے مستعفی

اسلام آباد،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)سے ملاقات کے تنازع پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے ڈاکٹر عائشہ رزاق سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی تھی تاہم ان کی جانب سے جواب نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ کئی اجلاسوں میں بھی احتجاجا غیر حاضر رہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی وضاحت پر استعفیٰ دیا ہے۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاونت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا استعفی قبول نہیں کیا گیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پیپلزپارٹی کا حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم کا جی 13 منصوبے کا اچانک دورہ، سٹاف اور حکام کی عدم موجودگی کا نوٹس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے