PK Press

کوئی راستہ نہ ملنے پر عامر لیاقت سے مجبوراًخلع لے لی ،طوبیٰ انور

کراچی،پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور جو عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی۔طوبیٰ نے لکھا کہ میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی۔طوبیٰ انور نے لکھا کہ کوئی راستہ نہ ملنے پر انہوں نے مجبورا علیحدگی (خلع)لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ میں مشکل میں ہوں لہذا میری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی پروگراموں کے میزبان عامر لیاقت اور طوبیٰ انور 2018 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پشاور تاریخی مقامات سے بھرا پڑا ہے،اعظم جمیل

پڑھنے کے اگلے

 بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں،اسحاق ڈار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے