PK Press

بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھونکی، شوہر کی انوکھی منطق

پشاور پولیس نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کا سراغ لگا لیا، کیل ٹھوکنے سے متاثرہ خاتون افغانی ہے ،بیوی کا دماغی توازن درست نہیں، بیٹے کے حوالے سے بیاں غلط ہے۔ بدھ کو ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے شوہر احمد صابر کا کہنا تھا کہ میری بیوی نفسیاتی مریض ہے اور اس کے سر میں کیل کسی پیر نے نہیں بلکہ جنات نے ٹھوکی ہے۔ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ خاتون کا ہمارے پاس صرف نام تھا اور کوئی ریکارڈ نہیں تھا، 400 سے 500 سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا، پھر ایک گمنام شخص کا ریکارڈ نکالا، 2017 میں بھی خاتون نفسیاتی مریض تھی، اور علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، اور اس کا بھی بیان ہے کہ بیوی کا دماغی توازن درست نہیں، بیٹے کے حوالے سے بیاں غلط ہے۔ واضح رہے کہ پشاور کی رہائشی حاملہ خاتون کو جعلی پیر نے بیٹے کی پیدائش کا جھانسہ دے کر سر میں کیل ٹھوک دی تھی اوربعد میں زخمی خاتون کو علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال کے نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ کیل ٹھکنے کے باعث حاملہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی تاہم آپریشن کے ذریعے کیل کو نکال دیا گیا۔پشاور پولیس نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کا سراغ لگا لیا، کیل ٹھوکنے سے متاثرہ خاتون افغانی ہے جو پشاور فقیر آباد میں رہائش پذیر ہے، خاتون کے پہلے سے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق خاتون کو سائیکالوجییکل ایشوز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ متعدد بار خود کو زخمی کر چکی ہیں متاثرہ خاتون کے شوہر کے بیان کی روشنی میں میاں بیوی دونوں کا سائیکاٹرسٹ سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خاتون کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں خاتون کے شوہر اور بچوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا جس سے جعلی عامل کے کہنے اور بچے کی پیدائش کے لئے کیل ٹھوکنے کی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں واضح رہے کہ آٹھ فروری کو سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد جامع تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا جس میں سب سے مشکل کام متاثرہ خاتون کا سراغ لگانا تھا تاکہ اس تک رسائی حاصل کر کے اصل حقائق معلوم کئے جا سکیں ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثہ معلوم ہو رہا ہے تاہم ڈاکٹر سے دماغی جائزہ اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ خاتون کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جس کے دوران جلد واقعہ کی مزید تفصیلات واضح ہو جائیں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آکرعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،لبنیٰ قریشی

پڑھنے کے اگلے

گورنر تبوک بلوچستان میں تلور کا شکار کھیلنے کے بعد واپس روانہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے