PK Press

چین بیجنگ سرمائی اولمپکس کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی قدر کرتا ہے 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے بارے میں کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت، اولمپک گیمز میں پاکستانی کھلاڑی کی شرکت اور پاکستان کے مختلف حلقوں کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی بھرپور حمایت کی بے حد قدر کرتے ہیں ۔ تر جمان نے ایک منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم کی شر کت نہ صرف چین اور پاکستان کے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کی عکاسی ہے بلکہ اولمپک جذبےاور نظریئے پر عمل درآمد کےعزم کا اظہار بھی ہے۔ترجمان نے یقین کا اظہار کیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس چین اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مابین دوستی کا پل اور تعاون کا پلیٹ فارم قائم کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی

پڑھنے کے اگلے

جاپانی میڈیا میں چین کے مقبول رجحان "گو چھاو” کا تذکرہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے