PK Press

بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی،لبنیٰ قریشی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر لبنیٰ قریشی نے سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لبنیٰ قریشی نے کہا کہ بشریٰ رحمان قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے حقوق متحرک رہتی تھیں، پارٹی خواتین ونگ کیلئے قابل قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مرحومہ کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی۔انہوںنے مزید کہا کہ بشری رحمان اپنی نوعیت کی منفرد اوراعلی ادیبہ تھیں، انہوں نے اپنے ادبی عہد میں کئی نسلوں کومتاثرکیا۔لبنیٰ قریشی نے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت اورہمدردی کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سابق صدور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی یادگار ملاقات

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آکرعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،لبنیٰ قریشی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے