PK Press

پشاور تاریخی مقامات سے بھرا پڑا ہے،اعظم جمیل

عجائب گھر نوادرات اور تاریخ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے بہترین ذریعہ ہے،معاون خصوصی
پشاور( آ ئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے رابطہ سیاحت اعظم جمیل نے کہاکہ پشاور تاریخی مقامات سے بھرا ہوا خوبصورت شہر ہے ۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آثارقدیمہ کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششیں ، سیاحت کے فروغ اور ہیریٹیج ٹورازم کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ ، میوزیم و امورنوجوانان عامر سلطان ترین کے ہمراہ عجائب گھر پشاور، گورگٹھڑی اور سیٹھی ہائوس کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد بھی ہمراہ موجود تھے جنہوں نے پشاور کے تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ معاون خصوصی اعظم جمیل نے تاریخی مقامات کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آج پشاور میں سیاحت ، آثارقدیمہ سمیت دیگرڈائریکٹوریٹ کی جانب سیاحت، شہر کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات دیکھ کربہت خوشی ہوئی ۔پشاور تاریخی شہر ہے اور تاریخی مقامات سے بھرا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرا فرض ہے کہ اس کی مدد کرو ںاور یہ سائٹس عوام کیلئے کھولی جائے ۔ عجائب گھر پشاور بہترین عجائب گھروں میں سے ایک ہے ۔ یہاں پڑی نوادرات اور تاریخ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے بہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے بڑی خوشخبری

پڑھنے کے اگلے

کوئی راستہ نہ ملنے پر عامر لیاقت سے مجبوراًخلع لے لی ،طوبیٰ انور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے