
بہاولپور،ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے زیرِ اہتمام گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے لیے مہم جاری،کپاس کی پیداوار میں کمی کا ایک سبب گلابی سنڈی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف -پاکستان کے زیرِ اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ میں گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کی منصوبہ بندی پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈبلیوڈبلیو- ایف پاکستان کی جانب سیسینئر پراجیکٹ آفیسر میڈم شمائلہ شاہد اور محکمہ زراعت توسیع احمد پور شرقیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشفاق،زراعت آفیسر کامران جبار ، پروڈیوسر یونٹ سپروائزر سید اسامہ ضمیر، شاہد ندیم اور محمد یونس نے شرکت کی۔جس میں کسانوں کو بتایا گیا کہ کس طرح گلابی سنڈی کا بے موسمی تدارک کر سکتے ہیں تاکہ آنے والے کپاس کے سیزن سے پہلے اس کو تلف کرکے اس کی افزائش نسل کی روک تھام کی جاسکے ۔ اور کپاس کو اس کے نقصان سے بچا کر نہ صرف بہتر پیداوار حاصل کی جائے بلکہ کپاس کے ریشے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سیمینار کے اختتام پر کپاس کی چھڑیاں الٹ پلٹ کر نے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔