
اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں پیر نے کیل ٹھونک دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور (ایل آر ایچ) میں خاتون مریضہ آئی جس کے سر میں ایک پیر نے کیل ٹھونک دی تھی۔وجہ پوچھنے پر خاتون مریضہ نے بتایا کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں ہو رہی تھی جس وجہ سے وہ ایک پیر کے پاس گئی جن کے پاس اولاد نرینہ کی آرزو مند بہت ساری خواتین جاتی ہیں۔خاتون مریضہ کا کہنا تھا کہ پیر نے انہیں کیل کا بتایا اور کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے اس کی نرینہ اولاد پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ خاتون حاملہ تھی اور سر پر گہری چوٹ تھی، کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا۔نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ خاتون کے مطابق بیٹے کی خواہش ہے، پیرصاحب نے سرپر کیل ٹھوکنے کا کہا تھا، متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ہیں۔ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے کیل نکال کر مریضہ کو ڈسچارج کر دیا۔