PK Press

اسلام آباد ایکسپریس وے پرموٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پرفائرنگ ،2 افراد جاں بحق

اسلام آباد،تھانہ کھنہ کے علاقہ ایکسپریس وے سے ملحقہ سروس روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،مقتول پیشی کے لئے راولپنڈی کچہری جا رہے تھے،آئی جی اسلام نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔پولیس کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی،جس سے کار میں سوار دو افراد جہانگیر اور کمال موقع پر ہی دم توڑ گئے،مقتولین عدالت پیشی کے لئے راولپنڈی کچہری جا رہے تھے،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی کے مطابق وقوعہ ہائی وے سے ملحقہ روڈ پر پیش آیا، ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہیں،جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو مختلف ٹیمیں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پڑھنے کے اگلے

صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے