PK Press

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری ، یومیہ شرح 5 فیصد پر آگئی

corona

corona

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہرکی شدت میں کمی آنے لگی اور یومیہ کیسز کی شرح 5.35 فیصد پر آگئی،بڑے شہروں میں کورونا کی یومیہ شرح کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح 5.35 فیصد پر آگئی ، کورونا کی بلند ترین 22.39 فیصد یومیہ شرح پشاورمیں ریکارڈ کی گئی۔صوبوں کے حوالے سے سندھ میں کورونا کی شرح 6.39 فیصد ، پنجاب میں شرح 1.93،بلوچستان میں 5.21فیصد رہی۔شہروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح 7.65، حیدر آباد میں 15.08فیصد ، اسلام آباد میں 8.53 فیصد ،راولپنڈی میں 2.36 فیصد ریکارڈ، لاہور میں 4.19 فیصد اور کوئٹہ میں 6.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 15.08، دیامر 5.41، اسکردو میں7.02 فیصد ، آزادکشمیر میں 12.46فیصد اور میرپورمیں 10.61 فیصد رہی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن ریورس گئیر لگانا چاہتی ہے،عثمان بزدار

پڑھنے کے اگلے

علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مقرر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے