
اسلام آباد،قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے،میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات خصوصا منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثے،غیر قانونی ہاوسنگ،کوآپریٹو سوسائیٹیزکے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بلکہ ان کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام نیب ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منگل کومنعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں نیشنل ہاوس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے متاثرین اورگلشن رحمان ہاوسنگ اسکیم ،ایکوریٹ بلڈرز اور کنٹریکٹرز پرئیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین میں مجموعی طورپر 3ارب 2کروڑ روپے کی رقوم بذریعہ چیکس کی صورت تقسیم کی گی۔نیب راولپنڈی نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں مذکورہ رقوم بر آمد کیں جو کہ مورخہ 8فروری 2022نیب ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نیشنل ہاوس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے8500 متاثرین میں ایک ار ب 95کروڑ روپے کی رقم جبکہ گلشن رحمان ہاوسنگ اسکیم /ایکوریٹ بلڈرز اور کنٹریکٹرز پرئیویٹ لمیٹڈ کے3800 متاثرین میں ایک ارب 8کروڑ کی رقوم بذریعہ چیکس کی صورت میں تقسیم کی گئی ۔قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات خصوصا منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثے،غیر قانونی ہاوسنگ/کوآپریٹو سوسائیٹیزکے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے نہ صرف تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بلکہ ان کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔