
اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ کامران حیات میاں خیل، محمد اعجاز خان اور محمد فہیم ولی کو ایک سال کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کر دیا گیا۔تقرری آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت کی گئی ہے۔
Tags: Latest