PK Press

سیاسی رابطوں میں تیزی، پیپلزپارٹی کی قیادت کا چودھری برادران سے رابطہ

لاہور(آئی این پی)سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے چودھری برادران سے رابطہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پیر کو لاہور میں چودھری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔سابق صدر آصف علی زردی کی چودھری شجاعت سے ملاقات میں قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہی اور وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی، سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کورونا کیسز میں اضافہ،اسلام آباد کے مزید پانچ سکولز سیل

پڑھنے کے اگلے

بشریٰ رحمان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی،فرخ خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے