PK Press

بشریٰ رحمان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی،فرخ خان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی نے صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیبہ مصنفہ ،کالم نگار اور سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسز فرخ خان نے کہا کہ بشریٰ رحمن قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے حقوق کیلئے متحرک رہتی تھیں، پارٹی خواتین ونگ کیلئے قابل قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،ان کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا۔فرخ خان نے کہا کہ پارٹی ایک اچھی اور مخلص خواتین رہنما سے محروم ہوگئی، مرحومہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے سیاست اور ادب کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ فرخ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بشریٰ رحمن کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔خیال رہے کہ معروف کالم نگار، ادیبہ اور سابق پارلیمنٹیرین بشری رحمن 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بشری رحمن29 اگست 1944کو بہاول پور میں پیدا ہوئیں، بشری رحمن1985 اور1988 میں رکن پنجاب اسمبلی بنیں، 2002 اور 2008 میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی رہیں۔بشری رحمن نے 13سے زائد کتابیں لکھیں ساتھ ہی وہ طویل عرصے تک کالم بھی لکھتی رہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیاسی رابطوں میں تیزی، پیپلزپارٹی کی قیادت کا چودھری برادران سے رابطہ

پڑھنے کے اگلے

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے زیرِ اہتمام گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کے لیے مہم جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے