PK Press

مڈغاسکر میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

مڈغاسکر میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک ’50 ہزار بے گھر ہوگئے جبکہ نوسی واریکا سٹی 95 فیصد تک تباہ ہوگیا، کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہوگئے،مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر میں آنے والے سمندری طوفان نے ہر طرف تباہی پھیلا دی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ طوفان اتنا شدید ہے کہ نوسی واریکا سٹی 95 فیصد تک تباہ ہوگیا، کئی دیہات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، دوہفتوں میں دوسرا بڑا طوفان مدغاسکر کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ایس ایل7،شاداب نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

پڑھنے کے اگلے

کورونا کیسز میں اضافہ،اسلام آباد کے مزید پانچ سکولز سیل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے