PK Press

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نے بھارتی آرمی چیف کے طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت کے لیے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مزید کہا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شاہد آفریدی کو چار اوورز میں 67 رنز پڑ گئے

پڑھنے کے اگلے

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا،مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے ،اعلی امین گنڈا پور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے