PK Press

بھارتی اداکارفرحان اخترکی تاریخ منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ اداکار، ڈائریکٹر اور گلوکار فرحان اختر اور ان کی قریبی دوست شیبانی ڈانڈیکر کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی۔فرحان اختر کے والد جاوید اخترنے اپنے بیٹے کی شادی کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرحان رواں ماہ 21 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔جاوید اختر نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میرے بیٹے کی شادی ہورہی ہے اور شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ تاہم کورونا وبا کے باعث شادی بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی جائے گی۔ چند خاص لوگوں کو ہی بلایا جائے گا اور شادی کی تقریب بھی سادگی سے ہوگی۔ خیر ابھی تک تو دعوت نامے بھی نہیں بھیجے گئے ہیں۔جاوید اختر نے اپنی ہونے والی بہو شیبانی ڈانڈیکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر گزشتہ 3 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کروں گا،مجھے ضلع بدر نہ کیا جائے ،اعلی امین گنڈا پور

پڑھنے کے اگلے

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے