PK Press

تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے

  تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے ، ان کا نکاح سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے پڑھایا، نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق، پارلیمنٹ ہائو س کی مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن سمیت مختلف مسالک کے علمائے کرام ،معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات اور ٹی ایل پی کے عہدیداران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ جمعرات کو علامہ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب انکے آبائی علاقے نکہ کلاں ضلع اٹک کی مقامی مسجد میں منعقد ہوئی ۔ نکاح پڑھانے کے لئے معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن بھی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق سمیت مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ ا ہل علاقہ نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام شرکت کو سراہا اور کہا کہ اس سے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور علاقے میں اتحاد اور یگانگت کی فضا پیدا ہو گی۔سعدرضوی نے اپنے خاندان میں شادی کی ہے ان کی دعوت ولیمہ لاہور میں6فروری کو ہو گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملکہ پْکھراج کو دنیا چھوڑے 18 برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی طارق حسن سے ملاقات، مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے