
کراچی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمدطارق حسن نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140 اے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسکو مسلم لیگ (ق) کے موقف کی تائید و عوامی حقوق نچلی سطح تک حاصل ہونے کا سبب قرار دیا، بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہی شہریوں کی فلاح و ترقی کا ضامن ہوتا ہے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ تمام جماعتوں و عوام کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد میں پریس کانفرنسں و شمولیتی تقریب میں کیا ۔طارق حسن نے کہا کہ پنجابی پختون اتحاد کے مرکزی صدر مظہر اقبال چودھری،ملک الطاف اعوان، تحریک انصاف ڈیفنس کے سینئر نائب عاطف مشوانی، ن لیگ کے ایم این اے حکیم بلوچ کے کوآرڈینیٹر راجہ عمران، پی پی پی ساوتھ کے رہنما علی عظمت، فنکشنل لیگ کے رہنما شاہد قریشی، معروف بزنسں مین سید منصور شاہ و دیگر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرلی ۔طارق حسن نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں نے جو خدمت نام وجود میں آئے وہ مکمل کمرشل ہوگئے اور فیسوں میں بے تحاشا اضافہ نے ماں و باپ کی کمر توڑ دی پریسں کانفرنسں میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان، کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ محب وطن سیاسی شخصیات کا قومی دھارے مسلم لیگ میں شمولیت چوہدری شجاعت حسین پر اعتماد کا اظہار ہے پریس کانفرنسں میں مسلم لیگ کے سینئرنائب صدر نعمت خان خلجی، شاہد عباسی، معیزالحسن، عبدالرحمن خانزادہ، عبدالقیوم خان، محمد زبیر عالم صدیقی، مہین ملک، عابد خان، رحمت اللہ بڑرو دیگر بھی موجود تھے۔