PK Press

بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

imran khan

imran khan

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے علاقوں، پنجگور اور نوشکئی میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے حفظ و دفاع کیلئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پڑھنے کے اگلے

چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباو سے پاک ہو، چیف جسٹس

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے