PK Press

ملک بھر میں کورونا سے مزید 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 42 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 5 ہزار 875 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 9.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مظفر آباد میں کورونا کی شرح سب سے زیادہ رہی جہاں کیسز مثبت آںے کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی۔ کوٹلی اور میرپور میں بھی کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔مردان میں 27.36 اور پشاور میں 24 فیصد شرح رہی۔ نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ گلگت میں بھی کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18.4 فیصد اور لاہور میں 12.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتطامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بعد کیسز میں کمی آنی شروع ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد رہی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعلی عثمان بزدارکا تونسہ شریف میں پناہ گاہ کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ لیا

پڑھنے کے اگلے

بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے