
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ شریف میں پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سہولتوں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ان کے مسائل سنے۔ عثمان بزدار نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو خود پلیٹ میں کھانا ڈال کر دیا۔انہوںنے پناہ گاہ میں دونوں ہاتھوں سے محروم شخص کو اپنے پاس بلا لیا اور اس کی امداد کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ہدایات دیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکوں میں سونے والے افراد کو قیام وطعام کی سہولت مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔