PK Press

اسلام آباد ایئرپورٹ، دوحہ جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد،اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دوحہ جانیوالے مسافر سے حشیش برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے اسلام آبادایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانیوالے مسافر شاہ زیب سے حشیش برآمد کرلی ، ملزم نے مٹھائی کے اندر حشیش چھپا رکھی تھی۔حکام کے مطابق ملزم نے منشیات بھرے کیپسول نگلنے کا انکشاف بھی کیا ہے ، جس کے بعد اے ایس ایف نے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے پیٹ سے کیپسول نکالے جائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پڑھنے کے اگلے

جسٹس فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے