
وزیراعظم عمران خان (کل)جمعرات کو چین کے 3روزہ دورہ کیلئے روانہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں 5وفاقی وزراء ہوں گے، وزیراعظم اپنے تین روزہ دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے اور سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے سائیڈ لائن میں ملاقاتیں طے ہیں، جن میں کئی بزنس معاہدے بھی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے موقع پر چین سے 3ملین ڈالر قرض کے حوالے سے بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
Tags: Latest