
چکوال(آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے 25کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔ایم این اے چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے خصوصی فنڈنگ سے پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد نے این اے 65 کی مختلف یونین کونسلز میں تعمیر روڈ گلیوں و نالیوں کیلئے25 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کردیئے ۔ چوہدری سالک حسین ایم این اے اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ہماری زندگی کا مشن اپنی علاقے کی عوام کی خدمت اور تعمیروترقی ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جس دن ہمارا حلقہ ایک ماڈل حلقہ ہوگا اپنی ماؤں بہنوں بزرگوں بھائیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے یہ خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا۔