PK Press

بالی ووڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا کتنے برس کی ہوگئیں؟

بالی ووڈ ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ڈمپل گرل اداکارہ پریتی زنٹا 47برس کی ہوگئیں۔اداکارہ کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پریتی نے بطور ہیروئن کیریئر کا آغاز فلم سولجر سے کیا۔خوبصورت مسکراہٹ اور چنچل اداں نے فلم بینوں کو گھائل اور اداکاری کی صلاحیتوں نے دیکھنے والوں کو خوب متاثر کیا۔ پریتی زنٹا 37 فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت وہ کئی ایوارڈ ز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ انھوں نے ایک کینیڈین فلم میں بھی کام کیا جس میں انھیں بہترین ہیروئن کا سلور ہیوگو ایوارڈ دیا گیا۔نومبر2021 میںکی ڈمپل گرل کہلائی جانے والی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ۔اداکارہ نے فروری 2016 میں دیرینہ بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے سادگی سے شادی کی تھی، ان کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے۔پریتی زنٹا نے 18 نومبر کو سوشل میڈیا پوسٹس میں شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی۔اداکارہ نے پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ زندگی کے نئے سفر پر انتہائی خوش ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹی کا نام جیا جب کہ بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔پریتی زنٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے جڑواں بچوں کی پیدائش کے لیے کسی بھارتی خاتون کی کوکھ کرائے پر حاصل کی گئی یا پھر یہ عمل بیرون ملک سر انجام دیا گیا۔تاہم عام طور پر دنیا بھر کے لوگ سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ حاصل کرنے کے لیے بھارت کا رخ کرتے ہیں، کیوں کہ وہاں پر یہ عمل جلد اور سستا ہوجاتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارتی گلوکارہ واداکارہ ثریا جمال کو بچھڑے 18 برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

فخر زمان نے پی ایس ایل میں 1500رنز مکمل کر لیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے