PK Press

سابق مس یو ایس اے چیسلی کرسٹ انتقال کر گئیں

  مس یو ایس اے مقابلہ کی 2019 کی فاتح اور تفریحی خبروں کے پروگرام "ایکسٹرا” کی نامہ نگار ہیسلی کرسٹ 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس یو ایس اے 2019 چیسلی کرسٹ نے خودکشی کرلی تیس سالہ چیسلی نے رہائشی عمارت کی 60 ویں منزل سے کود کر اپنی جان دی۔پولیس پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی کہ کیا چیسلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یاحادثہ۔ پولیس نے حادثے کی جگہ کو مکمل سیل کر دیا ہے۔سابق مس یو ایس اے نے موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ یہ دن آپ کے لیے سکون اور امن لائے۔ 30 سالہ کرسٹ ایک وکیل تھیں اور تفریحی شو ایکسٹرا کے نامہ نگار کے طور پر بھی کام کرتی تھیں۔ انہوں نے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے سماجی اور مجرمانہ انصاف میں اصلاحات کے بارے میں بات کرنے کے لیے 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عوام تیار رہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافے کا امکان

پڑھنے کے اگلے

گلگت :دیامر ڈوڈوشال میں دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم،5 افراد زخمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے