
بھارتی فلموں کی ماضی کی ممتاز اداکارہ و گلوکارہ ثریا کو مداحوں سے بچھڑے 18برس بیت گئے۔ 1941میں ثریا شیخ جمال بارہ برس کی عمر میں فلم تاج محل میں چائلڈا سٹار کی حیثیت سے پہلی بار فلموں میں آئیں اور اس کے فورا بعد انہوں نے فلموں میں گانا بھی شروع کر دیا۔ثریا چالیس اور پچاس کی دہائیوں میں بھارتی فلموں کی بہت مقبول اداکارہ تھیں۔وہ کئی برس تک بالی وڈ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی اداکارہ رہیں۔1963 میں رستم وسہراب کے بعد انہوں نے 34سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اختیار کرلی۔31جنوری 2004کو 74برس کی عمر میں انکی وفات کینسر کے سبب ہوئی۔