PK Press

فخر زمان نے پی ایس ایل میں 1500رنز مکمل کر لیے

  لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 1500رنز بنانے والے صرف چوتھے بلے باز بن گئے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 60گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں سمیت شاندار 106رنز بنانے کے بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔ فخر زمان 2017 سے اب تک پی ایس ایل میں 52میچز کی 52اننگز میں 30.05کی اوسط اور 138.48کے سٹرائیک ریٹ سے 1533رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 10نصف سنچریاں شامل ہیں ۔پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا اعزاز کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے جو اب تک 2166رنز بنا چکے ہیں، پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل 1820رنز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے جب کہ پشاور زلمی ہی کے شعیب ملک 1554کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بالی ووڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا کتنے برس کی ہوگئیں؟

پڑھنے کے اگلے

گوادر فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کب ہوگا،بڑی خبر آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے