PK Press

منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہیے،وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہیے۔تفصیلات کے مطاب قوزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں، اپوزیشن رہنماوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آسٹریلیا کی جتنی مضبوط ٹیم پاکستان آئے گی اتنی اچھی سیریز ہوگی،اظہر علی

پڑھنے کے اگلے

بھارت :خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے