PK Press

سی پیک کا دوسرا مرحلہ، سرمایہ کاری کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہو گا

پاکستان چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے دوسرے مرحلے میں کاروبار سے کاروبار تک سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ دی جائیگی۔پاکستان میں معیشت سے متعلق تجریاتی رپورٹس جاری کرنیوالے معروف ادارے ”ویلتھ پاک ”نے ہفتہ کو جاری کی جانیوالی اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بی ٹو بی سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتی تنظیم پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے بی ٹو بی کاروباری اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ صنعتی پارکس میں خصوصی اقتصادی زونز پر سی پیک کے ورکنگ گروپ کا ایک رکن ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی مشاورت سے موزوں مقامات کی تلاش کا عمل جاری ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے پہلے ہی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ ہر اقتصادی زون مقامی خام مال کی دستیابی، افرادی قوت اور دیگر بنیادوں پر منفرد اشیا اور خدمات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ان زونز کے قیام سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔حال ہی میں لاہور میں منعقدہ سی پیک کے صنعتی تعاون اور بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس بھی بی ٹو بی منصوبوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ تھی۔ جس کے اہداف میں سی پیک سے وابستہ خصوصی اقتصادی زونز ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرز شپ (پی پی پی)کو آسان بنانا ، بی ٹو بی کے تحت کامیاب منصوبوں کا آغاز اور صوبہ پنجاب میں نجی شعبہ کی کامیابیوں کا ظاہر کرنا شامل تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی پیک کے تحت مجموعی طور پر 9خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جانے ہیں ۔ ان میں سے تین بشمول پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، خیبرپختونخوا میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون اور سندھ میں داھبیجی خصوصی اقتصادی زون پر کام تکمیل کے قریب ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو مختلف مالی فوائد کی پیشکش کی جا رہی ہے جن میں 10سال کے ٹیکس کی چھوٹ اور خصوصی اقتصادی زونز کے کرایہ داروں اور تیارکندگان کیلئے درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ شامل ہیں۔ یہ خصوصی اقتصادی زونز عالمی مسابقتی مسائل سے نمٹنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ایک خصوصی قانون کے تحت قائم کیے جا رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چوہدری شجاعت حسین کا پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام

پڑھنے کے اگلے

عوام تیار رہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافے کا امکان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے