
اسلام آباد( ) پاکستان مسلم لیگ(ق) ہیومن رائٹس ونگ کی جانب سے پارٹی قائد و سابق زیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ لبنیٰ قریشی نے چوہدری شجاعت حسین کی 76ویں سالگرہ پر کیک کاٹا اور چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر افتخار غوری ، محمد قمر ،مسز فوزیہ ، مس ارم ،مسز نوشین ،اختر اعوان ، راشد جٹ ، محمد بلال سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔