PK Press

گلگت بلتستان میں سرکاری و نجی اراضی کی غیر مقامی افراد کو خرید و فروخت پر پابندی عائد

 محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا ضلع گلگت میں تجاوزات اور اس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کی زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث ہیں، جس کے نتیجے میں تنازعات جنم لے رہے تھے، ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے سرکاری و نجی اراضی کی غیر مقامی افراد کو خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلع گلگت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے اور اس ضمن میں باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے دفعہ 144، کرمنل پروسیجر کوڈ 1898 کے تحت عوامی جانوں/ املاک کے تحفظ، عوامی امن کو برقرار رکھنے اور امن و امان کی کسی بھی خراب صورتحال کو روکنے کے لیے ضلع میں اس طرح کی غیر قانونی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید برآں کہ گلگت بلتستان کا ڈومیسائل نہ رکھنے والے افراد حقیقت سے ناواقف ہونے کی وجہ سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے تنازعات سے متعلق بہت سارے مقدمات قانون کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔اس حوالے سے صوبائی کابینہ پہلے ہی اس حقیقت کا نوٹس لے چکی ہے اور ہدایات بھی جاری کر چکی ہے جس کی روشنی میں سرکاری و نجی اراضی کے تحفظ اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران کیے گئے جرم کے سلسلے میں ایس ایس پی گلگت اور ریونیو افسران ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین 76برس کے ہو گئے

پڑھنے کے اگلے

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 7 کا میلہ آج سجے گا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے