PK Press

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر پچھتاوا ہو رہا ہے،ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اعلان کافی جلدی کردیا ہے جس پر انہیں پچھتاوا ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا سے سوال کیا گیا کہ آیا ٹینس اور دوروں کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر بدل گیا ہے، کیونکہ یہ ان کا آخری سیزن ہے۔اس پر ان کا کہنا ہے کہ میں اس (ریٹائرمنٹ کے)بارے میں ہر میچ کے وقت نہیں سوچتی، میرے خیال میں میں نے یہ اعلان بہت جلدی کردیا ہے، مجھے اس کا پچھتاوا ہے کیونکہ مجھ سے اس وقت اسی بارے میں سوال پوچھے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں میچز جیتنے کے لیے کھیلتی ہوں اور جب تک میں کھیل رہی ہوں، میں کوشش کروں گی کہ ہر میچ جیتوں، یہ (ریٹائرمنٹ )ہر وقت میرے ذہن پر سوار نہیں ہوتی۔ثانیہ مرزانے کہا کہ مجھے ٹینس کھیلنا اچھا لگتا ہے، ہمیشہ سے لگتا ہے، چاہے جیتوں یا ہاروں اور میرا اس پر ابھی بھی یہی نظریہ ہے۔ میں اپنی 100 فیصد کوشش کرتی ہوں، کبھی یہ کام کر جاتی ہے کبھی نہیں، لیکن میں پورے سال تک کے لیے اس (کھیل)کے لیے مکمل طور پر موجود ہوں، میں واقعی یہ نہیں سوچنا چاہتی ہے کہ سال کے آخر میں کیا ہو گا۔ثانیہ مرزا نے اب تک چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹرافیز بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 19 جنوری کو ثانیہ مرزا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2022 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائرمنٹ لے لیں گی کیونکہ ان میں اب اتنی طاقت باقی نہیں رہی۔انہوں نے یہ اعلان آسٹریلین اوپن میں ویمنز ڈبلز کا پہلا راونڈ ہارنے کے بعد کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرانس میں کورونا نے تباہی مچا دی 

پڑھنے کے اگلے

ٹوپیاں اور بوٹ پہن کر پھرنے والوں کو غریبوں کا کیا پتہ،وزیراعظم عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے