PK Press

ٹوپیاں اور بوٹ پہن کر پھرنے والوں کو غریبوں کا کیا پتہ،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ عثمان بزدار کے خلاف مہم چلاتے رہے لیکن جب سروے کا نتیجہ آیا تو وہ نمبر ون وزیراعلیٰ بن کر سامنے آئے۔بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عثمان بزدار ایک غریب علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لیے انہیں حالات کا علم ہے۔وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن )کے سربراہ شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ ٹوپیاں اور بوٹ پہن کر پھرنے والوں کو غریبوں کا کیا پتہ، انہیں تو کھانسی ہوتی تو بھی باہر علاج کے لیے چلے جاتے ہیں،ان کا پورا خاندان باہر بیٹھا ہے، ان کو علم نہیں ہے کہ غریبوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سرکاری ہسپتال بہت اچھا کام کرتے تھے لیکن بعد میں حکومتوں کی جانب سے توجہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے حالات خراب ہوئے۔ان کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ امیر بیرون ملک سے علاج کرواتے یا پھر نجی ہسپتالوں سے جبکہ غریبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہیں انگلینڈ میں جا کر معلوم ہوا کہ کینسر کا علاج کتنا مہنگا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال کے لیے لائے جانے والے پہلے چیف ایگزیکٹیو نے بتایا کہ اگر مفت علاج کیا گیا تو ہسپتال تین ماہ بھی نہیں چل سکے گا۔آج تک شوکت خانم میں ہر سال 10 ارب روپے کا غریبوں کا علاج مفت ہو رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ریٹائرمنٹ کے اعلان پر پچھتاوا ہو رہا ہے،ثانیہ مرزا

پڑھنے کے اگلے

مشاہد حسین سید کو بھی کورونا ہو گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے