PK Press

ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس پر سیاست کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں،مشاہد حسین

چند ممالک کی جانب سے کھیلوں کو سیاسی رنگ دینےکے حوالے سے پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاک چائنا سوسائٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس پر سیاست کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں، اس کے ذریعے متعدد مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی سرد جنگ کی ذہنیت اور دوہرے معیار کی عکاسی کی گئی ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق ان کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ ماضی میں ہونے والے ایک اولمپک ایونٹ میں خود امریکہ نے افریقی نژاد امریکیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تھی اور اب امریکہ جغرافیائی سیاسی تحفظات کی بنا پر چین کی مخالفت کر تے ہوئے اسے بدنام کررہا ہے، یہ دنیا کی اکثریتی سوچ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بیجنگ سرمائی اولمپکس کی بھرپور کامیابی کے منتظر ہیں۔ وا ضح رہے کہ کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنا کے شعبہ بیرونی روابط کے زیر اہتمام چین اور جنوب مشرقی ایشیا و جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان سیاسی جماعتوں کا ورچوئل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ شرکاء نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی حمایت اور توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی میزبانی میں ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز کے انعقاد کا یقین رکھتے ہیں_

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارتی بک میکرز نے منشیات دیں، بلیک میل کیا، دھمکیاں دیں، برینڈن ٹیلر کا انکشاف

پڑھنے کے اگلے

وبا کے بعد دنیا زیادہ پرتپاک ہوگی 

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے