PK Press

جنوبی پنجاب صوبے کا واویلا لولی پاپ ہے، زیشان نقوی

اسلام آباد،پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم و قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں،اس قسم کی گفتگو کرنے والے سیاست سے نابلد ہیں،قائد میاں نوازشریف کے سیاسی وارث عوام ہیں، ان کی ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے،میاں نوازشریف غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے حکومت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بنانے سے حکومت چلانا اصل اہم مرحلہ ہے، حکمرانوں نے عوام سے وفانہیں کی انہیںاقتدار کے ایوانوں میں براجمان رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،نااہل حکمران تمام محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن اور سابق رکن قومی اسمبلی سعودمجید سے ملاقات کے دوران کیا۔مسلم لیگی رہنمازیشان نقوی نے مزید کہاکہ ضمنی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو علم ہوچکا ہے کہ عوام نہ پہلے اس کے ساتھ تھی نہ اب ہے،عام انتخابات میں اس کی سیاسی تدفین ہوجائے گی،22کروڑ عوام اس حکومت کے جانے اورقائد میاں نوازشریف کے اقتدار میں آنے کے منتظر ہیں جس دن وہ واپسی کا اعلان کریں گے اسی روز اس نااہل و ناتجربہ کار حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا،عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیاہے۔سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے کہاکہ حکومت کروڑوں روپے ذاتی تشہیر پر لگا رہی ہے ،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے حکومت کا ذاتی تشہیر کرنا غریب عوام کے بنیادی حقوق پرڈاکہ ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے، آئے روزبجلی گیس ،پٹرولیم اورا شیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ کیاجارہاہے اور یہ سب کچھ حکومت آئی ایم ایف کے حکم پرکررہی ہے،نالائق حکمرانوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے قبضے میںدے کر قومی وقار اور ملکی خودمختاری دائوپر لگا دی ہے، جو ظلم ناانصافی مہنگائی بے روزگاری موجودہ حکومت نے کی ہے اس کی ماضی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، حکومت کی کارکردگی سیاسی مخالفین پر الزام تراشیوں تک محدود ہے۔ا نہو ںنے کہاکہ بجلی ،پٹرولیم مصنوعات بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپاہے، پٹرول ایسی بنیادی ضرورت ہے جس پرمکمل نظام زندگی کا انحصارہے ناگزیر ضرورت کی قیمتوں میں عدم توازن معاشی عدم استحکام اور ملک میں بحران کو سنگین نوعیت کی طرف لے کرجاناہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ رکنے والے طوفان سے کاروباربری طرح متاثر ہے،مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان سے حالات خوفناک دن بدن بحران کی گہری کھائی کی طرف جا رہے ہیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ مسلم لیگی رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد زیشان نقوی نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے چار سال بعد جنوبی پنجاب صوبے کا واویلا نیا لولی پاپ ہے، چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا، مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور میں پنجاب اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی، سابق وزیراعلی میاں شہبازشریف نے 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر لگایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے اور کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نالائق حکمرانوں نے کسانوں کو بھی سڑکوں پر کھڑ اکردیاہے، ہمارا ملک کسانوں کے سہارے چل رہا ہے،کسان موجود ہ ناتجربہ کار حکمرانوں کے بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں جنہیں نہ یوریا مل رہاہے او نہ ہی حکومت کوئی زرعی پیکج دے رہی ہے، بلکہ زرعی ملک کی معیشت تباہ کی جارہی ہے،حکمرانوں نے گندم اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں ہوشربا بڑھا کرکسانوں ،زمینداروں اورعوام سب کے ساتھ دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں،عوام کی جان چھڑانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کی قیادت کوشاں ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دوسالہ بچے نے ماں کے موبائل سے ہزاروں ڈالر کا آن لائن آرڈرکردیا

پڑھنے کے اگلے

پستول سے کھیلتے ہوئے بھائی کے ہاتھوں 8سالہ بہن قتل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے