PK Press

بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

 قومی ٹیم کے کپتان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بابراعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔بابر اعظم نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں

پڑھنے کے اگلے

دوسالہ بچے نے ماں کے موبائل سے ہزاروں ڈالر کا آن لائن آرڈرکردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے