PK Press

اومی کرون پھیلا بھی تو ہم لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے’جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اومی کرون پھیل بھی گیا تو بھی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا تاہم اس نئی قسم کا کوئی بھی کیس رپورٹ ہوتے ہی پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک اومی کرون سے محفوظ ہے تاہم یہاں کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ضرور پھیلے گالیکن جیسے ہی اس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگا تو پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اومی کرون کورونا کی پہلی اقسام سے بہت مختلف ہے اور زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اس لیے اس کو روکنا بہت مشکل ہے لیکن جب کورونا تبدیل ہوتا ہے تو ہم بھی اپنا رویہ بدل لیتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جیسے ہی اومی کرون کا پہلا کیس آئے گا تو اس کے 24 سے 48 گھنٹے کے بعد پورا ملک ریڈ الرٹ پر چلا جائے گا۔ اس دوران کاروبار کھلے رہیں گے اور سفر جاری رہے گا تاہم سکولوں کے بچوں کو ماسک پہننا پڑے گا اور اجتماعات 100 لوگوں تک محدود ہوجائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امیتابھ بچن نے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

پڑھنے کے اگلے

پرامن، خوبصورت اور ترقی یافتہ فیڈرل کیپیٹل ہمارا مشن ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے