PK Press

پرامن، خوبصورت اور ترقی یافتہ فیڈرل کیپیٹل ہمارا مشن ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد

 اسلام آباد( )فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قائم ’اسلام آبادگروپ ‘کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو خوبصورت، ترقی یافتہ اور پرامن بنانے کا مشن لے کرنکلے ہیں۔ ہم شہرکو دنیا کے جدید ترین دارلحکومتوں کی طرز پراستوار کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اسلام آباد کے رہائشیوںاور متعلقہ حکام سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد گروپ شہر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے کیونکہ اس گروپ نے سابقہ ادوار میں اسلام آباد کے عوام کی بھر پور خدمت کی اور آئندہ بھی اسے جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز(جمعہ کو)اسلام آباد میںاسلام آباد گروپ کے راہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں گروپ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد شفیق، وائس چئیرمین رضوان صادق خان، وائس چئیرمین چوہدری جہانگیر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، کوآرڈی نیشن سیکرٹری عاطف مغل، جاوید اختر عباسی، شہزاد لطیف اور چوہدری اسد محمود نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے۔ اسی مہم کے سلسلے میں آئندہ ہفتے28جنوری کو اسلام آباد کے تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ دینے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ شہر کی مختلف تنظیموں اور مکاتب فکر کے لوگوں سے ان کے مسائل جاننے اور ممکنہ حل نکالنے کے لئے رابطہ کیاجائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد مےں کورونا اےس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لیبر کنونشن، وکلاءکنونشن، خواتین کنونشن اور مزدور یونینز کنونشن منعقد کئے جائیں گے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی مشکلات اور انکے مسائل کے حل کےلئے بھرپورکوشش کی جائے گی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اومی کرون پھیلا بھی تو ہم لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے’جیسنڈا آرڈرن

پڑھنے کے اگلے

این ایف سی ٹو کے ممبران کاکوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے