
1857 کی جنگ آزادی میں جہاں قبائل جاگیریں لے کر انگریزوں کی وفاداری کا حلف لے رہے تھے وہیں مری کے ڈھونڈ عباسی قبیلے کے مجاھد سردار باز خان عباسی نے ساتھیوں سمیت انگریزی فوج کے ساتھ بغاوت کرتے ہوئے حملے شروع کیے یہی وہ مری ہے جہاں سے 1857 میں ڈھونڈ عباسی خاندان نے برطانیہ راج کے خلاف جہاد شروع کیا تھا۔ہمیشہ کی طرح مسلمان کو اپنے ارد گرد کے غدار لوگوں نے ہی مروایا اور آخرکار آپکو بھی منافقوں اور غداروں نے مخبری کر کے پکڑوا دیا۔آپ کو آپکے 8 بیٹوں سمیت مری ایجنسی گراونڈ میں توپ کے آگے رکھ کر شہید کیا گیا تھا۔ آپکی جرات اور بے باک شخصیت کا اندازہ اس مجسمے سے لگایا جا سکتا ہے۔ آپ مری کے بہادر مجاھد اور ہم سب کی پہچان ہیں۔دنیا بہادروں اور غیرت مندوں کو یاد رکھتی ہے اور غدار اور منافق کا نام و نشان مٹ جاتا ہے.