
اسلام آباد( )پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی قیادت میں خواتین ونگ کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم ،نائب صدر قمر آفتاب ،جوائنٹ سیکرٹریز کرن اعوان اور مس دونیا نے پارلیمنٹ لارجز میں سینیٹر کامل علی آغا کے بھائی کے انتقال اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مسز فرخ خان نے کہا کہ غم کی اِس گھڑی میں کامل علی آغا اور باقی ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین