PK Press

میجر ریٹائرڈ طاہر صادق خان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ضلع اٹک کے سب سے بڑے سیا سی گروپ کے سربرا ہ ، گزشتہ عا م انتخا بات میں کسی ایک ضلع میں سب سے زیا دہ ووٹ لینے کا اعزا ز حا صل کرنے والے رکن قومی اسمبلی تحریک انصا ف میجرطاہر صادق کورونا میں مبتلا ہو گئے، رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہو ں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیاہے ، تفصیلات کے مطابق ان کی دخترسابق چیئرپرسن ضلع کونسل و سابق رکن قومی اسمبلی ایمان طاہراور ان کے صا حبزا دے سا بق رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق کو چند روز سے نزلہ، زکام اور بخار کی شکایت تھی، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا کووڈٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت نکلا ، انہو ں نے ضلع اٹک اور پاکستانی قوم سے میجر طاہر صادق کی جلد صحت یابی کی اپیل کی ہے اور اٹک سمیت ملک بھر میں میجر طا ہر صادق کی صحت یا بی کے لیے دعا وں کا سلسلہ شرو ع کر دیا گیا ہے سعودی عرب میں مقیم علی الطا ف خان نے وا ئس چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حا فظ عبدالحمید خان کو فو ن پر بتا یا کہ انہوں نے بیت اللہ اور رو زہ رسول پر میجر طا ہر صا دق کی صحت یابی کے لیے دعا ئیں کرا ئی ہیں اور یہ سلسلہ ان کی صحت یابی تک جا ری رہے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

طارق محمود الحسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز مقرر

پڑھنے کے اگلے

کوروناکوائرس میں خطرناک اضافہ، پہلی بار7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے