PK Press

پشاور میں بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کیے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ انہوں ے کہا کہ مریض کا آپریشن تاوی (ٹی اے وی آئی ) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایم این اے فرخ خان کا سینیٹر کامل علی آغا سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پڑھنے کے اگلے

دو وکٹیں گر گئیں، پی ٹی آئی کے کھلاڑی مسلم لیگ ق میں شامل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے